مہیش بابو کے کلیکشن میں ایک اور لگژری گاڑی کا اضافہ

مہیش بابو تیلگو فلم انڈسٹری کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

ان کے گیراج میں مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں اور حال ہی میں انہوں نے نئی نویلی رینج روور ایس یو وی خریدی ہے۔

اس گاڑی کی قیمت 5 کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے ہے، یہ گاڑی شوبز شخصیات کی پسندیدہ ترین سواری ہے۔

موہن لال، جونیئر این ٹی آر، چرن جیوی اور دیگر کئی اداکار اسی ماڈل کی گاڑی استعمال کرتے ہیں۔

لیکن مہیش بابو کی گاڑی ایک حوالے سے منفرد ہے، وہ حیدرآباد شہر میں واحد شخص ہیں جس کے پاس سنہرے رنگ کی رینج روور گاڑی ہے۔ جو بھارت میں مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔