شاہ سلمان نے شہزادہ عبدالرحمٰن بن محمد بن عبد العزیز نائب وزیر دفاع مقرر کر دیا

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے اتوار کو سات فرمان جاری کر دیے جس میں نیا نائب وزیر دفاع بھی مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عبد العزیز بن عیاف آل مقرن کو بطور نائب وزیر دفاع، بدرجہ وزیر کے عہدے پر تقرر کیا ہے۔