پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
شان شاہد نےبھارت میں کام کرنے کی مشروط حمایت کردی
پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار، پروڈیوسر، ماڈل، مصنف اور ہدایتکار شان شاہد نے بالی ووڈ کی فلم ’گجنی‘ میں اہم کردار کی پیشکش ٹھکرانے کے بعد اب حال ہی میں بھارت میں کام کرنے کی مشروط حمایت کردی۔
حال ہی میں ورسٹائل اداکار نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
دوران شو میزبان کے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے ایک سوال پر اداکار شان شاہد نے کہا کہ میں کسی کو منع نہیں کرتا اگر کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے، اپنی شناخت بنائے۔
میزبان نے زور دیتے ہوئے اپنا سوال دہرایا کہ اگر آپ کو آفر ہو تو کیا آپ بھارتی پروجیکٹ میں کام کریں گے۔
میزبان کے سوال پر اداکار نے کہا کہ ’دونوں ممالک کی فلمی صنعت کو برابری کی بنیاد پر مل کر کام کرنا چاہیئے، لیکن کشمیر کے حوالے سے میرے اپنے کچھ نظریاتی اختلافات ہیں جنہیں میں کسی اور پر مسلط نہیں کرتا لیکن میں خود بھارت میں کام نہیں کرسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ میرے والد نے کشمیر کے لیے فلم ’امن‘ بنائی تھی۔ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ آج بھی بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، انتخابات میں مذہب کارڈ استعمال کرتے ہیں، میں صرف یہ کہتا ہوں کہ ’آئیے برابری کی بنیاد پر ایک فلم بنائیں جہاں ہم نفع اور نقصان کو 50 -50 فیصد پر برابر تقسیم کریں گے، تو میں بھی کام کرنے کے لئے تیار ہوں‘۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار ماہرہ خان، صبا قمر، فواد خان، علی ظفر، حمائمہ ملک اور عمران عباس جیسے فنکار بھارت میں کام کر چکے ہیں جبکہ شان شاہد کو فلم گجنی میں اہم کردار کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔