عازمینِ حج کے قافلے منی سےمیدانِ عرفات کی جانب رواں دواں

منی سے عازمینِ حج کے قافلے میدانِ عرفات کی جانب رواں دواں ہیں، عازمین بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے پہنچ رہے ہیں۔

ٹرین پر سوار عازمین کے لیے ٹکٹ کے بینڈ دیے گئے ہیں، عازمینِ حج آج میدانِ عرفات میں حج کا رکنِ اعظم ادا کریں گے۔

مسجدِ نمرہ میں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ پڑھی جائیں گی، خطبۂ حج کے بعد حجاج کرام غروبِ آفتاب تک وقوفِ عرفہ کریں گے۔

غروبِ آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے، مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔

حجاج کرام مزدلفہ میں آرام کریں گے اور کنکریاں جمع کریں گے۔

حجاج کرام وقوفِ مزدلفہ کے بعد 10 ذی الحج کو رمیٔ جمرات کریں گے۔