سعودی سیکیورٹی اہلکار کی نابینا خاتون کو طواف کرانے میں مدد

سعودی عرب میں گارڈز عازمینِ حج کی حفاظت اور ان کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔

اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کی لوگ خوب تعریف کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سعودی سیکیورٹی اہلکار نے نابینا خاتون کو طواف کرانے میں مدد کی۔

نابینا خاتون نے سیکیورٹی اہلکار کو پکڑ کر طوافِ کعبہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی اس ویڈیو نے پوری دنیا میں دیکھنے والوں کو متاثر کیا اور لوگ اس سیکیورٹی گارڈ کو خوب داد دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار اللّٰہ کے گھر آنے والوں کی بہترین خدمت کر کے شاندار مثالیں قائم کر رہے ہیں۔