پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
لاہور اور پشاور ہائی کورٹ کابھی پی سی بی کے چیئرمین کا انتخاب روکنےکا حکم
بلوچستان ہائی کورٹ کے بعد لاہور اور پشاور ہائی کورٹ نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب روکنےکا حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار حسین نے ملک ذوالفقار نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا مو قف تھا کہ مینیجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بنائے گئے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن کمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا، پی سی بی الیکشن کمشنر نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا از خود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینےکا اقدام غیر آئینی قرار دیا جائے اور عدالت عدالتی فیصلہ آنے تک چیئرمین پی سی بی کا انتخابات روکنے کا حکم جاری کرے۔
عدالت نےحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی سی بی منتخب کرنے کے لیے الیکشن کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور ارشد علی نےکی۔
درخواست پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبر کبیر آفریدی نے دائر کی تھی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کے انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کے 16 میں سے 9 ممبران کو اجازت دی گئی ہے، پی سی بی چیئرمین کے لیے نامزد شخص کی تعلیمی اہلیت مکمل نہیں، مینیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس بھی غیرقانونی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روکا جائے۔
پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا اور چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے خلاف عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا۔
عدالت نےکیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کے احکامات دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرچکی ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن 17 جولائی تک روکنے کا حکم دیا ہے اور وزیراعظم، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور ذکا اشرف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
عدالت نے یہ احکامات پی سی بی کے سابق مینیجمنٹ کمیٹی کے رکن گل کاکڑ کی درخواست پر جاری کیے۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب ملتوی کیا جاچکا ہے۔
پی سی بی کے مطابق چیئرمین کا انتخاب بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے، پی سی بی چیئرمین کا انتخاب آج شیڈول تھا۔
خیال رہے کہ پیپلزپارٹی نے چند روز پہلے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف گورنرز کیلئے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے ناموں کی منظوری دے دی۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالیں گے۔