یمنی زیدی اور وہاج علی نے ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ وصول کیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے مسلسل نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور کئی دیگر ممالک میں بھی شائقین کی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مسلسل کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتے نظر آنے کی وجہ سے اب شائقین یہ جاننے کے لیے بھی بے چین ہیں کہ ان دونوں اداکاروں نے ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ وصول کیا۔

اس حوالے سے مختلف پاکستانی یوٹیوب چینلز اور میڈیا پورٹلز کی رپورٹ کے مطابق، کامیابی کی بلندیوں کو چھونے کے بعد اب اداکار وہاج علی نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں کام کرنے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے فی قسط معاوضہ وصول کیا۔

اسی طرح اداکارہ یمنیٰ زیدی کے بارے میں سنا ہے کہ وہ ڈرامے کی ایک قسط میں کام کرنے کے لیے 2 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں اداکار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔