چوہدری پرویز الہٰی کی درخواستِ ضمانت مسترد

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پولیس پر حملے کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس نے مقدمے میں گرفتاری نہیں ڈالی تو ضمانت کیسے دی جا سکتی ہے؟

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔