ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے کا طریقہ کار امریکا کی عدالت میں چیلنج

ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے کا طریقہ کار امریکا کی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

امریکی عدالت میں اس حوالے سے درخواست دائر کرنے والوں کی جانب سے ہارورڈ یونیورسٹی کے سابق طالب علموں اور ڈونرز کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گروپ کا دعویٰ کے کہ ہاروڈ یونیورسٹی میں داخلے کے طریقہ کار سے سفید فاموں کو فوقیت ملتی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ لیگیسی ایڈمیشن سے مواقع پر استحقاق کا غلبہ پیدا ہوتا ہے۔