ریحام خان نے پہلی شادی کوزندگی کا سب سے اداس ترین دن قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی پہلی شادی کے روز کو اپنی زندگی کا سب سے اداس ترین دن قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ریحام خان کی پہلی شادی کی تصویر شیئر کی اور سوال کیا کہ یہ کب کی ہے؟

ریحام خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویر تب کی ہے جب میں 18 سال کی تھی۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے اداس ترین دن تھا۔

واضح رہے کہ ریحام خان نے 23 دسمبر 2022 کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

ریحام خان نے پہلی شادی 90 کی دہائی میں اعجاز رحمٰن سے کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی، ان کے پہلی شادی سے 1 بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

انہوں نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سے کی تھی مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔