حارث رؤف کی شادی جمعے کو ہوگی،تقریبات کا آغاز ہو گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی شادی جمعے کو ہوگی تاہم گزشتہ شب سے دیگر تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

گزشتہ شب حارث رؤف کی ڈھولکی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں رشتے داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب میں حارث رؤف قوالی سن کر خوب محظوظ ہوئے۔

حارث رؤف کی شادی کی تقریب جمعے کو ہوگی جس میں شرکت کے لیے کراچی سے دیگر کرکٹرز بھی اسلام آباد جائیں گے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں ان کی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے ہوا تھا۔