پی آئی اے کی شارجہ سے تربت کیلئے براہِ راست پرواز کی کراچی میں لینڈنگ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی شارجہ سے تربت کے لیے براہِ راست پرواز کو رات گئے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے کراچی ایئر پورٹ اتار لیا گیا۔

بعد ازاں مسافروں کو اسی طیارے میں ڈومیسٹک پرواز کے طور پر منزل پر پہنچایا گیا۔

شارجہ سے پی آئی اے کی بلوچستان کے شہر تربت کے لیے براہِ راست ہفتہ وار پرواز پی کے 194 کو رات گئے کراچی منتقل کیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسافروں کو اسی طیارے میں پرواز پی کے 6501 کے طور پر صبح 6 بج کر 46 منٹ پر کراچی سے تربت روانہ کر دیا گیا۔

پرواز کی کراچی منتقلی کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔