پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کرن اشفاق کا سابق شوہر کے لیے خود کو بدلنے پر پچھتاوے کا اظہار
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مصنف اور اداکار عمران اشرف سے طلاق کے بعد اُن کی سابقہ اہلیہ، ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے سابق شوہر کے لیے خود کو بدلنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی مشہور ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی بلاگر کرن اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے پرانے رشتے سے متعلق ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔
اس پوسٹ میں اُنہوں نے اپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اپنی زندگی کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں کبھی کسی دوسرے آدمی کی خاطر نہیں جیئوں گی اور نہ ہی کسی دوسرے آدمی سے اپنے لیے جینے کو کہوں گی۔
انہوں نے انٹرنیٹ صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ کسی بھی فرد کے لیے اپنی شخصیت یا خود کو نہ بدلیں، میں نے یہ کیا اور مجھے اس بات کا افسوس ہے۔
یاد رہے کہ کرن اشفاق کے سابق شوہر عمران اشرف اعوان ایک پاکستانی اداکار اور مصنف ہیں، عمران اشرف دل لگی، الف اللّٰہ اور انسان اور رقص بسمل میں بہترین اداکاری کے سبب جانے جاتے ہیں۔
عمران اشرف اپنے ڈرامے ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں ذہنی طور پر معذور فرد ’بھولا‘ کردار کے لیے مشہور ہیں، اس کردار کے لیے انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ٹی وی اداکار کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق نے 2018ء میں شادی کی تھی اور اِن دونوں کا ایک بیٹا ’روہم‘ بھی ہے، جس کی پرورش دونوں مل کر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی ہے، اُنہوں نے طلاق لی نہیں بلکہ اُنہیں طلاق دی گئی تھی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ مرد اچھا ہو تو اس کے لیے سب کچھ چھوڑا جاسکتا ہے اور یہ بھی بتایا تھا کہ وہ شادی سے پہلے بہت زیادہ بولڈ تھیں اور شادی کے بعد شوہر کی خواہش پر اپنے آپ کو تبدیل کیا تھا۔