بھارتی ویب سائٹس نے بابر اعظم کے بیان کو پبلش کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ورلڈ کپ اور میگا ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق بیان کو بھارتی میڈیا نے بھی پبلش کیا۔

مختلف بھارتی ویب سائٹس نے بابر اعظم کے بیان کو پبلش کیا۔

ایک بھارتی ویب سائٹ نے لکھا کہ احمد آباد کے 1 لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ ہوگا۔

علاوہ ازیں بھارت میں دیگر ویب سائٹس نے بھی بابر اعظم کے بیان کو اہمیت دیتے ہوئے اسے پبلش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ کا بے چینی سے انتظار ہے، ہر میچ جیت کی سوچ کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں صرف بھارت سے کھیلنے نہیں جا رہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کسی ایک ٹیم یا ایک میچ پر ساری توجہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔