ریپ کیس ،دانشکا گوناتھیلاکا کی جیوری تشکیل نہ دینے کی استدعا

سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیلاکا نے ریپ کیس کے معاملے میں جیوری تشکیل نہ دینے کی استدعا کردی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دانشکا گوناتھیلاکا اپنی قسمت کا فیصلہ جیوری کے ہاتھ میں نہیں دینا چاہتے۔

رپورٹس کے مطابق دانشکا گوناتھیلاکا کے خلاف ریپ کیس کی سماعت سڈنی میں ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوئی تو وہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر سری لنکن کرکٹر نے درخواست کے فیصلے تک کیس کے الزام میں گرفتار کر کے کٹہرے میں نہ لانے کی استدعا کی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کراؤن پراسیکیوٹر 24 جولائی کی سماعت میں درخواست کی مخالفت کریں گے۔

واضح رہے کہ دانشکا گوناتھیلاکا کو گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ریپ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دانشکا گوناتھیلاکا پر ریپ کے 4 مختلف الزامات لگائے گئے تھے جبکہ پبلک پراسیکیوٹر نے 3 الزامات واپس لے لیے تھے۔