نریندر مودی کی ریلی میں جانے والی بس کو حادثہ ، 3 افراد ہلاک 6 زخمی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی میں جانے والی بس کو راستے میں حادثہ پیش آگیا جس میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رائے پور میں بس لوگوں کو وزیراعظم مودی کی ریلی میں لے جارہی تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق بس میں 40 افراد سوار تھے جس نے پیچھے کی جانب سے ٹرک کو ٹکر ماری۔

پولیس کے مطابق بس ڈرائیور بارش کے باعث سڑک پر کھڑے ٹرک کو دیکھ نہ سکا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بی جے پی کے 2 عہدے داروں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں پرائیوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔