شہزادی لیلیبیٹ ڈیانا شاہی مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی بیٹی شہزادی لیلیبیٹ ڈیانا شاہی مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

حال ہی میں شہزادہ ہیری نے اپنی فیملی کے ساتھ مونٹیسیٹو میں امریکا کے یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد کی گئی پریڈ میں شرکت کی جہاں سے ان کی اپنی بیٹی شہزادی لیلیبیٹ ڈیانا کو گود میں اُٹھائے ایک تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

اس تصویر میں ننھی شہزادی لیلیبیٹ ڈیانا بالکل ویسے کپڑوں اور انداز میں نظر آرہی ہیں جیسے ان کی کزن شہزادی شارلیٹ 2016ء میں کینیڈا کے 8 روزہ دورے کے آخری روز نظر آئی تھیں۔

اس وقت شہزادی شارلٹ 16 ماہ کی تھیں اور اُنہوں نے ایک خوبصورت پیٹرن والی نیلےاور سفید رنگ کی فراک، سفید رنگ کی ٹائٹس اور سرخ رنگ کے جوتے پہنے ہوئے تھے۔

شہزادی لیلیبیٹ ڈیانا کے اس کلاسک انداز نے صرف شہزادی شارلیٹ کے بچپن کی ہی نہیں بلکہ شہزادہ ہیری کے بچپن کی بھی یاد دلائی کیونکہ اُنہوں نے جو سرخ رنگ کے جوتے پہنے ہوئے تھے بالکل ویسے ہی جوتے شہزادہ ہیری نے بھی اپنے بچپن میں 1980ء کی دہائی کے وسط میں پہنے تھے۔

اس لیے شہزادی لیلیبیٹ ڈیانا شاہی خاندان کی پہلی ممبر نہیں ہیں جنہوں نے شہزادہ ہیری کے انداز کو کاپی کیا بلکہ شہزادی شارلٹ نے بھی سرخ رنگ کے ایسے جوتے پہنے تھے جوکہ بالکل ان کے چاچو، شہزادہ ہیری کے ان جوتوں جیسے لگ رہے تھے جو اُنہوں نے 1986ء میں ہائی گرو ہاؤس میں فوٹو شوٹ کے دوران پہنے تھے۔