حارث رؤف کی دعوت ولیمہ میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ولیمہ تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

فاسٹ بولر کی ولیمہ تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں سابق کپتان مصباح الحق، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آل راؤنڈر فہیم اشرف، سہیل تنویر اور موسیٰ خان بھی موجود تھے۔

دعوت ولیمہ میں لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی موجود تھے۔

گزشتہ شب حارث رؤف نے اپنی بارات کی روانگی سے قبل صدقے کا بکرا ذبح کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے ہوا تھا۔