امریکا کا یوکرین کو کلسٹر ہتھیار دینے کا اعلان

روس سے لڑائی کے لیے امریکا نے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار دینے کا اعلان کردیا، ڈیموکریٹس نے بائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بموں سے بچوں اور عام شہریوں کو خطرات ہوں گے۔

بائیڈن نے اسے مشکل فیصلہ قرار دے دیا اور کہا کہ اتحادیوں سے بھی بات کی تھی، یوکرین کے پاس اسلحہ ختم ہورہا ہے۔

پینٹاگون نے بھی کلسٹر بم فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ نائب وزیر دفاع نے کہا کہ کلسٹر بموں کے غیر ذمے دارانہ کو استعمال روکنے کے لیے یوکرین سے رابطے میں ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی صدر بائیدن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے اپنے تمام کیمیائی ہتھیار تباہ کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنے ذخیرے کو بحفاظت تلف کر دیا ہے۔ یہ اقدام ہمیں کیمیائی ہتھیاروں کی ہولناکیوں سے پاک دنیا کے قریب لایا ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کا کہنا ہے کہ خطرناک کیمیائی مادے اس طرح تباہ کیے گئے کہ دوبارہ حاصل نہ کیے جاسکیں۔