ڈاکوؤں نے ایک ایس ایچ او کو دو اہلکاروں سمیت اغوا کرلیا

کشمور میں ڈاکوؤں نے ایک ایس ایچ او کو دو اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا۔

سندھ کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے تھانہ گل محمد کے ایس ایچ او اور دو اہلکاروں کو اغوا کیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار اغوا کیے گئے بچے کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقے میں گئے تھے۔

کشمور میں 3 ماہ کے دوران 4 بچوں اور خاتون سمیت 43 افراد کو اغوا کیا جا چکا ہے۔