پاکستان اور سوئٹزرلینڈ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب نتھیا گلی میں ہوئی۔

معاہدے سے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات اور ان کے ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، فوری امدادی کارروائیوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سوئس وزیرِ خارجہ سے مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں تناؤ نہیں، خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتا ہے۔