مداحوں کی جانب سےاحمد علی اکبر کو یمنیٰ زیدی سے شادی کا مشورہ

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے پاکستانی منجھے ہوئے اداکار احمد علی اکبر اور صفِ اول کی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

احمد علی اکبر اور یمنیٰ زیدی متعدد پروجیکٹس میں کام کر چکے ہیں جن میں فوٹو شوٹس، ڈرامے وغیرہ شامل ہیں۔

حال ہی میں احمد علی اکبر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

اِن تصویروں کو مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

اس انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ باکس میں متعدد صارفین 37 سالہ اداکار احمد علی اکبر کو 33 سالہ اداکارہ یمنیٰ زیدی سے شادی کا مشورہ دے رہے ہیں۔

مداحوں کا احمد علی اکبر کو مخاطب اور یمنیٰ زیدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ آپ دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت لگے گی، ایک دوسرے سے شادی کر لیں۔

اس پوسٹ پر نظر آنے والے اگر پہلے کمنٹ کی بات کی جائے تو صارف نے احمد علی اکبر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی عمر کافی ہو گئی ہے آپ یمنیٰ زیدی سے شادی کر لیں۔

اس کمنٹ کی دیکھا دیکھی اس آن اسکرین فنکار جوڑی کے متعدد مداحوں نے بھی اس خواہش سے ملتے جلتے کمنٹ کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

احمد علی اکبر کی پوسٹ کے کمنٹ باکس پر ایسے مشوروں کا سیلاب آ گیا ہے۔