پولیس اہلکار کے چیکنگ کرنے پر شاہ رخ خان نے فلمی انداز اپنا لیا

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایئرپورٹ پر تلاشی دیتے وقت اپنا مشہورِ زمانہ انداز اپنا لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود پولیس اہلکار نے شاہ رخ خان کی باڈی سرچنگ کی تو اس دوران انہوں نے بہت ہی خوشگوار موڈ میں اپنا فلمی انداز اپنایا۔

اس دوران ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دینے والا پولیس اہلکار بھی ہنسنے لگا جبکہ شاہ رخ خان بھی مسکراتے رہے۔

شاہ رخ خان نے اس دوران پولیس اہلکار سے ہاتھ بھی ملایا۔

بالی ووڈ سُپر اسٹار کی اس نرم مزاجی کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔