متکبرانہ سوچ کو فروغ دینے والا ایشیائی باشندہ گرفتار

متحدہ عرب امارات میں عربی لباس میں متکبرانہ سوچ کو فروغ دینے والا ایشیائی باشندہ گرفتار کر لیا گیا۔

ایشیائی شخص کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں یہ شخص گاڑی کے شو روم میں نوٹوں کی گڈیاں لے کر داخل ہوتا ہے۔

یہ شخص کسی کو جوس پینے کیلئے نوٹوں کی گڈی دیتا ہے اور کسی کو بطور ٹپ نوٹوں کی گڈی دیتا ہے۔

حکام نے اماراتی سائبر قوانین کے تحت ایشیائی باشندے کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اُس شو روم کے مالک کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جہاں اس شخص نے اپنی ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔