خاتون نے غلطی سے اپنی 13 ماہ کی بیٹی کو گاڑی سے کچل دیا

امریکا کی ریاست ایریزونا میں ایک خاتون نے غلطی سے اپنی 13 ماہ کی بیٹی کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ جمعرات کو پیش آیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 جولائی کو یاواپائی کاؤنٹی شیرف کے دفتر کو ایک خاتون کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنی گاڑی سے 13 ماہ کی بیٹی کو کچل دیا ہے۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسے لگا کہ اس نے اپنی بیٹی کو گاڑی کی سیٹ پر محفوظ فاصلے پر بٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچی گاڑی سے گری تو ٹائر کے نیچے آ گئی، اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔