سکول پر چاقو بردار کا حملہ، 3 طلبہ سمیت 6 افراد ہلاک

چین میں سکول پر چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے 3 طلبہ سمیت 6 افراد کو ہلاک اور 1 کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج صبح چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں قائم ایک سکول کی کنڈرگارٹن پر حملہ ہوا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے ترجمان برائے صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سکول پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 3 طلبہ، 1 استاد اور 2 والدین ہلاک ہوگئے جبکہ 1شخص زخمی ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملے کے الزام میں ایک 25 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حملے کی نوعیت اور مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی اسی نوعیت کے 2 حملے کنڈرگارٹن پر ہوئے تھے، ایک صوبہ جیانگسی میں جس میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے جبکہ دوسرا حملہ جنوبی چین میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 طلبا ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔