سکول بس اور گاڑی کی ٹکر، 6 افراد ہلاک

بھارت کے شہر غازی آباد میں سکول بس اور گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ آج صبح ایکسپریس وے پر پیش آیا، گاڑی کے دروازے کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بس میں کوئی بچہ موجود نہیں تھا جب کہ گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق بس ڈرائیور سی این جی بھروا کر غلط سائیڈ پر بس چلا رہا تھا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے اور حکام اس کی تفتیش کر رہے ہیں۔