اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کا انعقاد چیلنج ہے:حیدر حسین

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے کہا ہے کہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کا انعقاد چیلنج ہے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کو ہمیشہ فنڈز کی کمی کا سامنا رہا ہے، حکومت اور اسپورٹس بورڈ نے بھی کبھی مایوس نہیں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے سب کے پاس جائیں گے، کوالیفائنگ راؤنڈ سے ملک میں ہاکی کا سنہری دور واپس آئے گا۔

حیدر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پہلی بار اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی ملی ہے، ایونٹ کی میزبانی ملنا پی ایچ ایف کی کامیابی ہے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا ہے کہ ایف آئی ایچ کے صدر کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان کا انتخاب کیا۔