عامر سہیل اور رمیز راجا کی جوڑی ایک بار پھر یکجا ہورہی ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشہور اوپننگ جوڑی عامر سہیل اور رمیز راجا جنہوں نے 1992ء ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز کیا تھا، اب ایک بار پھر کمنٹیٹرز کے روپ میں ایک ساتھ ہوں گے۔

عامر سہیل اور رمیز راجا سری لنکا کے دورے میں بطور کمنٹیٹرز ایکشن میں ہوں گے۔

دونوں سابق کپتان پاک سری لنکا سیریز کے 2 ٹیسٹ میچز میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل جن کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ وہ چوہدری ذکاء اشرف کیساتھ موجودہ کرکٹ بورڈ میں کسی بٹرے عہدے پر براجمان ہوں گے، انہوں نے ایک مرتبہ پھر واضع کیا ہے کہ بطور کرکٹ کمنٹیٹر اور مبصر وہ زیادہ بہتر اور اچھے انداز میں کام کر رہے ہیں۔

البتہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکاء اشرف کے لئے وہ ہمیشہ حاضر ہیں۔ اپنے تجربے اور کرکٹ امور پر رائے دینے کے لئے انہیں بورڈ میں کسی نوکری کی ضرورت نہیں ہے۔