آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ آج پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر قرض کا معاملہ دیکھے گا: مشن چیف برائے پاکستان کی تصدیق

ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کا معاملہ دیکھے گا۔

عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 4 ارب ڈالر اضافی ایک ہفتے کے دوران موصول ہونے کی توقع ہے۔ جب اس حوالے آئی ایم ایف کے پاکستان میں چیف استھر پیریررویز سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی اس کی توثیق کی کردی ہے۔

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کو 2 ارب ڈالر دے دیے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے اس 2 ارب ڈالر کے بعد پیکج 6.2 ارب ڈالر ہوجائے گا جس میں 5 ارب ڈالر کی جمع شدہ رقوم ہیں جبکہ 1.2 ارب ڈالر کا موخر شدہ ادائیگیوں پر تیل فراہم کیاجائےگا۔

ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم 1 ارب ڈالر کی رقم متحدہ عرب امارات سے بھی جلد توقع کر رہےہیں۔