ایشز سیریز نے آسٹریلیا اور برطانیہ کے وزرائے اعظم کی ملاقات دلچسپ بنا دی

ایشز سیریز نے آسٹریلیا اور برطانیہ کے وزرائے اعظم کی ملاقات دلچسپ بنا دی۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البنیز اور برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے درمیان ملاقات نیٹو سمٹ کے دوران لیتھونیا میں ہوئی۔

اس موقع پر خوشگوار انداز میں کرکٹ پر گفتگو کی اور ایک دوسرے کو کارڈز بھی دیے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے پہلے کارڈ پیش کیا جس پر آسٹریلیا کی ایشز سیریز میں دو ایک کی برتری لکھا ہوا تھا۔

بعدازاں برطانیہ کے وزیراعظم نے ٹیم کے کھلاڑی مارک ووڈ اور کرس ووکس کی تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے جشن منانے والی تصویر پیش کی۔

وزیراعظم انتھونی البنیز نے جانی بیئرسٹو کے متنازع آؤٹ کی تصویر بھی دی۔

اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

انتھونی البنیز نے گراؤنڈ پر کریز کا نشان لگانے کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے تھوڑا سا زیادہ متحرک ہوں۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ معذرت میں اپنے ساتھ سینڈپیپر نہیں لایا۔

علاوہ ازیں برطانوی وزیر اعظم نے آسٹریلیا کے 2018 کے بال ٹیمپرنگ کیس کے حوالے سے بات کی۔

جونی بیئرسٹو کے متنازع آؤٹ پر بھی دونوں وزرائے اعظم نے اپنی اپنی ٹیم کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ ایشز ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔