صومالیہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار

صومالیہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تاہم اس میں موجود مسافر محفوظ رہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پیش آئے حادثے میں کچھ مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں عملے اور مسافروں سمیت 50 افراد موجود تھے، طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل کر ایک دیوار سے ٹکرا گیا تھا۔

حادثے کے بعد طیارے کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق صومالیہ کی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن فردوسہ عثمان عیغال نے بتایا کہ دارالحکومت موغادیشو کے آدم عبداللہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارے کے رن وے پر حادثے میں میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔