سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز کا وائرل ہونا کبھی کسی کے لیے خوش نصیبی تو کبھی معلومات میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
سوشل میڈیا ناصرف تفریح کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ آج کل اس کا استعمال دنیا بھر کے حالات سے آگاہ رہنے کے لیے ضرورت بھی بن گیا ہے۔
ایسی ہی ایک مثال ویڈیو کی شکل میں وائرل ہے جس میں ایک ریڑھی والے کو سبزیوں کو گٹر کے پانی سے دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پھیری والا یہ شخص ٹماٹروں اور پھول گوبھی کو گٹر کے پانی سے دھو کر اپنی ریڑھی پر سجا رہا ہے جسے دیکھ کر ہر صارف کراہت محسوس کرنے سمیت اپنی صحت کی فکر میں مبتلا ہو گیا ہے۔
مگر ٹھہریئے! زیادہ پریشان نہ ہوں، آپ خوش قسمت ہیں کہ یہ وائرل ہونے والی ویڈیو پاکستان کی نہیں بلکہ بھارت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بھارتی پیج کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے جس پر آنے والے تبصروں کے مطابق یہ ویڈیو آج کی نہیں بلکہ 5سال پرانی ہے۔