افغان وزیرِ داخلہ نے طالبان پولیس کمانڈ کو دہشتگردی کے خطرے سے آگاہ کردیا

افغانستان کے وزیرِ داخلہ نے ملک بھر میں طالبان پولیس کمانڈ کو خط لکھ کر دہشتگردی کے خطرے سے آگاہ کردیا۔

افغان وزیرِ داخلہ کے خط کے مطابق افغانستان میں داعش کے دہشتگرد طالبان رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ داعش سرکاری اور عوامی رہنماؤں کو خودکش حملوں اور بم دھماکوں سے نشانہ بنانا چاہتی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے وزیرِ داخلہ کے خط کے مندرجات کی تصدیق کردی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق ترجمان وزارتِ داخلہ نے داعش کے خطرے سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔