کوشش ہے زر مبادلہ ذخائر14 سے 15 ارب ڈالر تک ہوں، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 14 سے 15 ارب ڈالر کے درمیان ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر کے درمیان ہونے چاہئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں، آئی ایم ایف معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے کا سوچنا بھی زیادتی ہوگی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلی حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی قیمت ملک نے ادا کی، کوئی وجہ نہیں کہ نگراں حکومت آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل نہ کرسکے۔