وزیراعظم شہباز شریف آج ملتان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج ملتان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم زیر تعمیر نشتر ہسپتال ٹو کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان بھی جائیں گے جہاں وہ یوتھ لون اور لیپ ٹاپس تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں تقریب سے خطاب کریں گے، شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔