آسٹریا کے صحافی نے نیوز بلیٹن کے آخر میں اپنے سر پر پانی ڈال لیا

آسٹریا کے صحافی ارمین وولف نے ٹی وی پر نیوز بلیٹن کے آخر میں اپنے سر پر پانی ڈال لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے اس عمل سے یہ احساس دلایا کہ یورپ میں گرمی کی شدت میں کتنی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صحافی کے اس اقدام کا مقصد ناظرین کو گرمی کی شدت میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی طرف توجہ دلانا تھا۔

ٹی وی چینل ’او آر ایف‘ سے منسلک ارمین وولف نے اپنے سر پر جب پانی ڈالا تو اس وقت دارالحکومت ویانا کا درجہ حرارت 37.2 سینٹی گریڈ تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صحافی نے نیوز بلیٹن کے آخر میں موسم کی خبریں پڑھ کر اپنے سر پر پانی ڈالا۔

ارمین وولف کا بعد میں کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سر پر پانی ڈالنے کے خیال کے بارے میں ڈائریکٹر سے پہلے ہی بات کرلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ پانی ڈالتے وقت اس بات کا خیال رکھنا کہ پانی کسی ڈیوائس پر نہ گرے۔