سنیتا مارشل کے انسٹاگرام فالوورز 1 ملین ہوگئے

پاکستانی معروف اداکارہ و سُپر ماڈل سنیتا مارشل نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ سنیتا مارشل آج کل اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیرو تفریح میں مصروف ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے شوہر، اداکار حسن احمد اور بچوں کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں۔

دوسری جانب سنیتا مارشل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فالوورز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ کا بتانا ہے کہ اُن کےاکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 1 ملین ہو گئی ہے۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج میرا خاندان 1ملین کا ہے، میں ہر ایک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، آپ سب کے لیے پیار۔‘