برطانیہ میں لڑکی کی فحش تصاویر لینے کے اسکینڈل کے مرکزی کردار کا پتا چل گیا

برطانوی ٹی وی کے میزبان ہیو ایڈورڈز کی اہلیہ نے لڑکیوں کی فحش تصاویر لینے کے اسکینڈل میں اپنے شوہر کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیو ایڈورڈز کی اہلیہ وکی فلینڈ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر ہی وہ شخص ہے جن کے بارے میں برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کمسن لڑکی کو 35 ہزار پاؤنڈ دے کر فحش تصاویر لی تھیں۔

وکی فلینڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت میرے شوہر ذہنی مسائل سے دوچار اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

علاوہ ازیں 61 سالہ ہیو ایڈورڈز پر برطانوی ٹی وی میں کام کرنے والی کئی خواتین نے بھی نامناسب میسجز بھیجنے کا الزام لگا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹی وی نے ہیو ایڈورڈز کو معطل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ہیو ایڈورڈز نے برطانوی ملکہ کی وفات کی خبر دی تھی اور بعد ازاں پوری ٹرانسمیشن کو لیڈ بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ معروف برطانوی ٹی وی اینکر نے کمسن لڑکی سے 35 ہزار پاؤنڈز کے بدلے فحش تصاویرکا مطالبہ کیا تھا۔