پی سی بی نےپہلی سہ ماہی کے بجٹ کی منظوری دے دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مالی سال 24-2023 کی پہلی سہ ماہی کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق باقاعدہ بورڈ الیکشنز نہ ہونے پر سال کے بجٹ کی منظوری نہیں دی گئی بلکہ معاملات چلانے کے لیے سہ ماہی بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام ڈپارٹمنٹس کو 3 ماہ کے بجٹ کے حساب سے منصوبہ بندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔