پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
پرنس ہیری کی ’ڈیانا ایوارڈ 2023ء‘ میں شرکت نے سب کو دنگ کر دیا
برطانوی شہزادے پرنس ولیم کے چھوٹے بھائی پرنس ہیری نے لاس اینجلس میں ڈیانا ایوارڈ 2023 کی تقریب میں حیرت انگیز طور پر اچانک شرکت کر کے ایوارڈ وصول کرنے والوں کو دنگ کر دیا۔
اس تقریب کے دوران ڈیوک آف سسیکس، پرنس ہیری ریاستہائے متحدہ اور کینیڈا کے متاثر کن نوجوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ مسکراہٹ اور جوش خروش کے ساتھ ملتے نظر آئے۔
گزشتہ روز ایونٹ کی میزبان اور ’ڈیانا ایوارڈ 2021ء‘ کی وصول کنندہ وی کاتیھو نے اپنے انسٹاگرام پر 15 جون کو منعقد ہونے والے سیمینار کی دلکش ویڈیو شیئر کی۔
وی کاتیھو کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ’تقریب کے دوران کمرے کے چاروں طرف نوجوان موجود تھے، یہ گفتگو بہت خاص اور واضح طور پر عالمی سطح پر تبدیلی لانے کے لیے سازگار تھی۔‘
وی کاتھیو کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرنس ہیری نے اپنی والدہ کی ’منفرد صلاحیتوں‘ کے بارے میں شرکاء سے بات چیت کی۔
اس دوران انہوں نے اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں پہلے سے زیادہ جامع اور ہمدرد معاشرے کے لیے کام کریں گے۔
واضح رہے کہ پرنس ہیری کی اس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت اُن کے بڑے بھائی پرنس ولیم کے ساتھ اس سال کے فاتحین کے اعلان کے لیے ایک ساتھ ورچوئل تقریب میں حصہ لینے اور اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھنے کے بعد سامنے آئی ہے۔
دونوں نے اپنی آنجہانی والدہ شہزادی ڈیانا کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو 1997ء میں، پیرس میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔