صدر عارف علوی نئے صدر کے انتخاب تک صدر برقرار رہیں گے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق نئے صدر کا انتخاب عام انتخابات کے بعد الیکٹرول کالج پورا ہونے کے بعد ہوگا اس وقت بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں نہ ہونے کی وجہ سے الیکٹرول کالج نامکمل ہے .
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 9 ستمبر کو عارف علوی کی مدت پوری ہونے پر قائم مقام صدر نہیں بنیں گے .
عارف علوی نو ستمبر 2018 کو صدر منتخب ہوئے تھے آئینی تسلسل کے تحت صدر،چئیرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی اپنی مدت ختم ہونے کے باوجود نئے عہدے داروں کے آفس سنبھالنے تک فرائض انجام دیتے ہیں صادق سنجرانی اس وقت قائم مقام صدر بن سکتے ہیں جب صدر بیرون ملک یا بیمار یا چھٹی پر ہو یا استعفیٰ دے دے.
صدر عارف علوی کی مدت مکمل ہونے سے پہلے تیرہ اگست کو قومی اسمبلی اور باقی دو صوبائی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونی ہے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاں ہی صدر کو منتخب کرتی ہیں جب الیکٹرول کالج ہی نہیں ہوگا تو صدر کا انتخاب بھی نہیں ہوگا .
عام انتخابات کے بعد جب قومی اور صوبائی اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی تو صدر کا انتخاب ہوگا نومبر میں الیکشن کی صورت میں دسمبر میں صدر کا انتخاب ممکن ہوسکےگا ۔