کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ’یوم شہدائے کشمیر‘ منایا گیا

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ’یوم شہدائے کشمیر‘ منایا گیا، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کے باعث دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔

مظفرآباد میں گھڑی پن چوک پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت سے کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

راولاکوٹ میں ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر، سرکاری ملازمین اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور فوجی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ 13 جولائی 1931 کو ڈوگرا فورسز نے اذان دینے پر فائرنگ کرکے 22 مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا۔