جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال،5 روز کے لیے کام بند کردیا

انگلینڈ میں جونیئر ڈاکٹروں نے چوتھی ہڑتال شروع کرتے ہوئے 5 روز کے لیے کام بند کردیا ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں آپریشنز اور اپوائنٹمنٹس منسوخ کردیے گئے، جبکہ ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے وزیراعظم کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل بھی مسترد کردی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹروں کی تعداد 46 ہزار ہے، ہڑتال کے سبب ہزاروں مریض آپریشنز اور اپوائنٹسمنٹس کے منتظر ہیں۔