ہالی ووڈ کے فلم اور ٹی وی اداکاروں کا آج سے ہڑتال کا اعلان

بات چیت میں ناکامی کے بعد ہالی ووڈ کے فلم اور ٹی وی اداکاروں نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 63 سال میں پہلی بار اداکار، رائٹرز کی ہڑتال کا حصہ بنیں گے، ہڑتال کے باعث ناصرف ہالی ووڈ پروڈکشنز متاثر ہوں گی بلکہ مالی نقصان بھی ہوگا۔

اداکاروں اور مصنفین کو ٹی وی اور فلم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر تحفظات ہیں اور وہ تنخواہوں میں بہتری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مصنفین 11 ہفتے سے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال پر ہیں۔