فرانس نے یوکرین میں قتل ہونے والے صحافی کو ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دے دیا

فرانس نے یوکرین میں قتل ہونے والے صحافی ارمان سولڈن کو ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صحافی ارمان سولڈن روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے ایک سال بعد 9 مئی کو یوکرین میں راکٹ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ارمان سولڈن یوکرین میں فرانسیسی نیوز ایجنسی کے لیے بطور ویڈیو کور آڈی نیٹر کام کر رہے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ارمان سولڈن فرانسیسی نیوز ایجنسی کے رپورٹرز کی ٹیم کا حصہ تھے جو یوکرینی فوجیوں کے ساتھ ایک جنگ زدہ شہر میں موجود تھی۔

دنیا بھر میں صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے اعداد و شمار کے مطابق 24 فروری 2022 کو روس کے حملے کے بعد سے یوکرین میں کم از کم 17 صحافی اور میڈیا کارکن ہلاک ہوچکے ہیں۔