3 یا 4 ارب ڈالر قوم کے بچوں پرخرچ کیے ہوتے تو آج آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑتا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر 3 یا 4 ارب ڈالر قوم کے بچوں پرخرچ کیے ہوتے تو آج آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑتا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ، جس میں وزیراعظم شہبازشریف طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاؤالدین زکریایونیورسٹی پہنچاتوماضی کی یادآگئی، عظیم درسگاہ کے عظیم طلبا کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ دیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کےعظیم نوجوانوں میرٹ وہ اثاثہ ہےجس سےقومیں بنتی ہیں اور جو قومیں میرٹ سے ہٹ کر سفارش اور کرپشن میں لگ جائیں توتباہ ہوجاتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم سب انسان ہیں اور انسان غلطی کا پتلا ہے، ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنیوالی قوموں کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، آج آپ نوجوانوں کے ہاتھ میں خوشحالی کی کنجی ہے، آج ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہےہیں یہ آٹے میں نمک کے برابر ہے ، وسائل ہوں توایک کروڑلیپ ٹاپ آپ کی خدمت میں پیش کردوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ لوگ قوم کےمستقبل ہیں، ہمارافرض ہےقوم کےلاکھوں،کروڑوں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں، یورپ اور دنیا کا کوئی بچہ پاکستان کے بچوں کامقابلہ نہیں کرسکتے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ چند سال قبل بغیر سیاسی مکالمے کے بڑے صنعتکاروں کو3 ارب ڈالر دیے گئے، بہت اچھی بات صنعت نہیں لگے گی تو ملک کیسے چلے گا، ان صنعتکاروں کو4 فیصدمارک اپ لگایا، ان لوگوں نے بھی اس گنگامیں ہاتھ دھوئےجوپہلےہی اربوں پتی تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 4 یا 5 فیصد پر قرضہ مل جائے تو بازار میں 15 فیصد پر باآسانی دے سکتے ہیں، اگرپیسہ لگاناہی تھاتوسب سےپہلاحق قوم کےبچوں کاتھا، 3 یا 4 ارب ڈالر قوم کے بچوں پرخرچ کیے ہوتے تو آج آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑتا۔

وزیراعظم نے محسن نقوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آئے ہیں دن رات محنت کررہےہیں، محسن نقوی نےمجھ سےوعدہ کیا30ستمبرکونشتراسپتال مکمل ہوجائےگا، اللہ نےموقع دیازندگی رہی توملتان میں میڈیکل سٹی بناؤں گا، جنوبی پنجاب میں میٹرو،اسپتال،میڈیکل سٹی بناناآپکاحق ہےکوئی احسان نہیں۔

شہباز شریف نے شجاع آباد فلائی اوور بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ملتان کامیڈیکل سٹی دنیاکی بہترین میڈیکل سٹی کامقابلہ کرے گا۔