پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
امیتابھ بچن پر میڈیا نے 15سال کیلئے پابندی کیوں لگائی تھی؟
بھارتی معروف سینئر اداکار، فلم پروڈیوسر، ٹیلی ویژن میزبان، پلے بیک گلوکار و سابق سیاستدان امیتابھ بچن کی کوریج پر ایک بار میڈیا نے 15 سالہ پابندی لگا دی تھی۔
امیتابھ بچن ہندی سنیما میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہیں، پانچ دہائیوں پر محیط فلمی کرئیرمیں اُنہوں نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے۔
انہوں نے ’دیوار،‘ ’شعلے،‘ ’زنجیر‘ اور اس جیسی بہت سی ہٹ فلمیں دی ہیں۔
امیتابھ بچن بالی ووڈ میں عام طور پر ناراض نوجوان کے طور پر جانے جاتے تھے جبکہ اُن کی شہرت ہمیشہ آسمان کو چھوتی رہی ہے مگر بھارت میں اتنی اہم شخصیت ہونے کے باوجود ایک دور ایسا بھی آیا تھاجب بالی ووڈ کے شہنشاہ پر میڈیا نے 15 سال تک پابندی لگا دی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن پر ایسا وقت بھی آیا کہ صحافیوں نے اُن کا نام تک لینا چھوڑ دیا تھا اور اس دوران امیتابھ کی تصویریں تک نہیں بنائی جاتی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن پر تقریباً 15 سال تک میڈیا نے پابندی لگا دی تھی اور یہ سب 1970ء کی دہائی میں ہوا تھا جب اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔
اس دوران بچن خاندان گاندھی خاندان کے بہت قریب تھا اور بگ بی کی راجیو گاندھی سے دوستی تھی، یہاں تک کہ اُنہوں نے سیاست میں شمولیت اختیار کی اور الہ آباد انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کی۔
چنانچہ جب ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تو کئی میڈیا چینلز اور جریدوں (میگزینز) پر بھی پابندی لگا دی گئی، چونکہ امیتابھ بچن کا گاندھی خاندان سے گہرا تعلق تھا اسی لیے ان جریدوں کا خیال تھا کہ امیتابھ بچن نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اِنہیں بند کر وادیا ہے۔
اس کے بعد اِن رسالوں اور امیتابھ بچن کے درمیان سرد جنگ چھڑ گئی تھی، جب امیتابھ بچن تقریبات میں پہنچتے تو ان کے کلک (تصویر) تک نہیں لیے جاتے تھے اور انٹرویوز میں بھی اِن کا نام نہیں لیا جاتا تھا۔
آخر کار 1982ء میں جب امیتابھ بچن اپنی فلم ’قلی‘ کے سیٹ پر ایک حادثے کا شکار ہوئے تو میڈیا نے ان کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان پر ایک مضمون شائع کیا۔
بعد ازاں امیتابھ بچن نے میگزین کے مالکان کے ساتھ اس مسئلے کو واضح کیا اور میڈیا نے امیتابھ بچن پر لگائی گئی 15 سالہ پابندی کو ختم کر دیا۔
کام کے محاذ پر بگ بی جَلد ہی ناگ اشون کے پروجیکٹ کے میں نظر آئیں گے، اس فلم میں پربھاس، دیپیکا پڈوکون، کمل ہاسن، اور دیشا پٹانی جیسے بڑے نام نمایاں کرداروں میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ امیتابھ بچن ٹائیگر شروف اور کریتی سینن کے ساتھ ’گَنپَتھ، پارٹ 1‘ میں بھی نظر آئیں گے۔