ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس اتوار کو دبئی میں ہوگا

ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس اتوار کو دبئی میں ہوگا۔

اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف بھی شرکت کریں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہنگامی طور پر طلب نہیں کیا گیا بلکہ یہ طے شدہ پروگرام کا حصہ ہے جس میں ایشیا کپ کے میچز کی تاریخوں کو حمتی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ پی سی بی کی جانب سے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونا ہے جس کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں جبکہ باقی 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

پاکستان میں میچز لاہور میں جبکہ سری لنکا میں میچز دمبولا اور پالیکلے میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بھی دمبولا میں ہونے کا امکان ہے۔