پاکستان کو ایل این جی سپلائی کیلئے مہنگی بولیاں موصول

پاکستان کو ایل این جی سپلائی کے لیے مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 3 ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14جولائی تھی ۔

ذرائع کے مطابق 3 سے 4 جنوری کی سپلائی کے لیے 23.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی ہے جبکہ 28 سے 29 جنوری کے لیے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 23 سے 24 فروری کی سپلائی کے لیے 22.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی آئی ہے۔

واضح رہے کہ بولیاں قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا بورڈ کرے گا۔